19

پارٹی کارکنوں کے دباؤ پر متنازع قانون واپس لینے کا دعویٰ، کارکنوں کے کردار پر زور

پشاور(ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کی جانب سے جاری ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے دور میں پیش کیے گئے مائنز اینڈ منرل ایکٹ پر شدید تحفظات سامنے آنے کے بعد یہ قانون منظور نہ ہو سکا، حالانکہ حکومت نے اس حوالے سے اسمبلی میں بریفنگ اور آگاہی سیشنز بھی منعقد کیے تھے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ بعد ازاں سہیل آفریدی کے دور میں اسمبلی سے مراعاتی قانون خاموشی سے منظور کرایا گیا، تاہم معاملہ منظرِ عام پر آنے کے بعد پارٹی کارکنوں نے اس کی حمایت نہیں کی۔ دعویٰ کیا گیا کہ حکومتی ٹیم کی کوششوں کے باوجود کارکنوں کے دباؤ کے باعث حکومت نے قانون واپس لینے کا فیصلہ کیا۔

بیان کے مطابق دونوں واقعات سے یہ تاثر ملتا ہے کہ جب بھی پارٹی قیادت یا حکومت، عمران خان کے نظریے سے ہٹتی ہے تو پارٹی کارکن اپنی رائے اور دباؤ کے ذریعے قیادت کو اپنی پالیسی پر نظرثانی پر مجبور کرتے ہیں۔ تاہم ان دعوؤں پر حکومتی یا آزاد ذرائع سے باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں