اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں کمی کے حکومتی دعوؤں کے باوجود آٹے کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران 20 روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ 22 اشیائے ضروریہ بھی مہنگی ہو گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق آٹے سمیت متعدد بنیادی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے سے شہریوں پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑا ہے، جبکہ بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث غذائی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ملک میں ممکنہ غذائی بحران سے بچنے کے لیے 20 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنا ناگزیر قرار دیا جا رہا ہے تاکہ آٹے کی دستیابی اور قیمتوں کو مستحکم رکھا جا سکے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ خوراک کی فراہمی اور قیمتوں میں استحکام کے لیے بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو مہنگائی کے اثرات مزید بڑھ سکتے ہیں۔


