21

ہوٹل میں میاں بیوی پر مبینہ تشدد، پیرا فورس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج

بہاولپور(ایچ آراین ڈبلیو)بہاولپور میں ایک ہوٹل کے اندر میاں بیوی پر مبینہ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق تشدد میں ملوث شخص کی شناخت پیرا فورس کے ایک اہلکار کے طور پر ہوئی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق میاں بیوی نے ہوٹل میں موجود اہلکار سے آہستہ آواز میں بات کرنے کی درخواست کی، جس پر وہ مبینہ طور پر مشتعل ہوگیا اور دونوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں اور شواہد کی روشنی میں قانون کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں