22

افغان شہریوں کے مبینہ غیر قانونی شناختی کارڈ کیس میں نادرا کے تین افسران گرفتار

ملتان(ایچ آراین ڈبلیو)ملتان میں افغان شہریوں کو مبینہ طور پر پاکستانی فیملی ٹری میں شامل کرکے قومی شناختی کارڈ جاری کرنے کے الزام میں نادرا کے تین افسران کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں ایڈیشنل ڈائریکٹر نادرا ملتان شعیب احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا ملتان رمیض رضا اور کوٹ ادو نادرا خدمت مرکز کے سپرنٹنڈنٹ نوید اسلم شامل ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی فیملی ٹری میں شامل کرکے شناختی کارڈ کے اجرا میں سہولت فراہم کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ملک بھر میں نادرا کے دفاتر میں اس نوعیت کی مبینہ بے ضابطگیوں میں ملوث دیگر افراد کی بھی چھان بین کی جا رہی ہے۔ متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد قانون کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں