کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)2023 کے اسپیشل اولمپکس جرمنی میں تمغہ جیتنے والی قومی ایتھلیٹ ثنا کپری ان دنوں معاشی مشکلات کے باعث کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ اہلِ خانہ کے مطابق محدود وسائل کے باعث انہیں روزمرہ زندگی میں شدید مسائل کا سامنا ہے۔
ثنا کپری کی والدہ، جوڈو کھلاڑی جھڈو، نے متعلقہ حکام اور اربابِ اختیار سے اپیل کی ہے کہ قومی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے والی اس باصلاحیت ایتھلیٹ کے لیے بہتر روزگار اور مالی معاونت کا بندوبست کیا جائے تاکہ وہ باوقار زندگی گزارنے کے ساتھ ساتھ کھیلوں کا سفر بھی جاری رکھ سکیں۔
سماجی حلقوں کا بھی کہنا ہے کہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں کی سرپرستی اور فلاح و بہبود کے لیے مؤثر اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔


