کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع کیماڑی میں جاری انسدادِ پولیو مہم کے دوران ایس ایس پی کیماڑی اور ڈپٹی کمشنر کیماڑی نے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے سیکیورٹی انتظامات اور مہم کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران ایس ایس پی کیماڑی اور ڈپٹی کمشنر نے پولیو ویکسین سے انکار کرنے والے والدین سے ملاقات کی، انہیں مہم کی افادیت سے آگاہ کیا اور بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے پر آمادہ کیا۔
اس موقع پر پولیو مہم کی سیکیورٹی پر تعینات پولیس افسران و اہلکاروں اور پولیو ٹیموں سے بھی ملاقات کی گئی، جبکہ انہیں مہم کے مؤثر اور محفوظ انعقاد کے لیے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔
ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام نے پولیو مہم کی کامیابی کے لیے مشترکہ کوششوں کا اعادہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران، اہلکاروں اور پولیو ورکرز کی خدمات کو سراہا۔


