31

مانگی ڈیم سے اغواء کیے گئے 35 پولیس اہلکاروں میں سے 15 شہید، ایس ایچ او صحبت خان بھی شہدا میں شامل

کوئٹہ(ایچ آراین ڈبلیو)مانگی ڈیم کے علاقے سے اغواء کیے گئے 35 پولیس اہلکاروں میں سے 15 کو شہید کر دیا گیا۔ شہدا میں ایس ایچ او صحبت خان بھی شامل ہیں، جن کی شہادت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اغواء کیے گئے اہلکاروں کی بازیابی کے لیے کارروائیاں جاری تھیں، تاہم افسوسناک طور پر 15 اہلکاروں کی شہادت کی اطلاع موصول ہوئی۔ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، جبکہ شہید اہلکاروں کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں