اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)عالمی بینک نے وفاقی حکومت کو غیر ضروری اخراجات میں کمی کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں مالی وسائل کی تقسیم کے نظام میں بنیادی تبدیلی کی ضرورت ہے۔
پاکستان میں عالمی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر کے مطابق موجودہ مالی ڈھانچہ مؤثر نہیں رہا، جس کے باعث وسائل درست سمت میں استعمال نہیں ہو پا رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بہتر مالی نظم و ضبط، شفافیت اور ترجیحات کے تعین کے ذریعے معیشت کو مستحکم کیا جا سکتا ہے۔
عالمی بینک کی جانب سے یہ بھی زور دیا گیا کہ اخراجات میں کمی کے ساتھ ساتھ سماجی شعبوں، تعلیم، صحت اور ترقیاتی منصوبوں پر سرمایہ کاری کو مؤثر انداز میں یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو براہِ راست فائدہ پہنچ سکے۔


