30

صدرِ مملکت دو روزہ سرکاری دورے پر کرغزستان پہنچ گئے، گارڈ آف آنرز پیش

کوہِ تیان شان(ایچ آراین ڈبلیو)صدرِ مملکت آصف علی زرداری دو روزہ سرکاری دورے پر کرغزستان پہنچ گئے۔اسیک کول ہوائی اڈے پر صادیر ژاپا روف نے صدرِ مملکت کا پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا، جبکہ اس موقع پر صدر آصف علی زرداری کو گارڈ آف آنرز بھی پیش کیا گیا۔

دورے کے دوران صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور کرغز صدر صادیر ژاپا روف کے درمیان دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور مختلف شعبوں میں شراکت داری کو فروغ دینے سے متعلق امور پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں