31

بی ایل اے کا بڑا دعویٰ: چھ ماہ میں 369 حملے، 884 اہلکار ہلاک ہونے کا دعویٰ

کوئٹہ(ایچ آراین ڈبلیو)کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے منسوب ایک میڈیا چینل کی جانب سے گزشتہ چھ ماہ کی مبینہ کارروائیوں پر مبنی رپورٹ جاری کی گئی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ تنظیم نے اس دوران 369 حملے کیے۔ رپورٹ کے مطابق ان حملوں میں فوج، خفیہ اداروں اور مبینہ مقامی سہولت کاروں کے 884 اہلکار ہلاک جبکہ 248 زخمی ہوئے۔

رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسی عرصے میں تنظیم کے 133 ارکان بھی مارے گئے۔ تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی اور نہ ہی حکومتی سطح پر اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے آیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں