25

ایمپریس مارکیٹ میں نایاب جانوروں اور پرندوں کی مبینہ غیر قانونی خرید و فروخت کا انکشاف

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)تاریخی ایمپریس مارکیٹ میں نایاب جانوروں اور پرندوں کی مبینہ غیر قانونی خرید و فروخت کا انکشاف ہوا ہے، جہاں مگرمچھ، سرحد کے نایاب پرندے کونج، فلیمنگوز، الو، عقاب اور دیگر نایاب انواع کی کھلے عام فروخت جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق جنگلی حیات کے تحفظ سے متعلق قوانین کے باوجود مارکیٹ میں نایاب پرندوں اور جانوروں کی خرید و فروخت نہ رک سکی، جس پر محکمہ وائلڈ لائف کی کارکردگی پر سنگین سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ شہریوں اور ماہرینِ ماحولیات نے نایاب جنگلی حیات کی اسمگلنگ اور غیر قانونی تجارت کے خلاف مؤثر کارروائی نہ ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ وائلڈ لائف قوانین پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث نایاب پرندوں اور جانوروں کی نسلیں شدید خطرات سے دوچار ہو رہی ہیں، جو ماحولیاتی توازن کے لیے نقصان دہ ہے۔ شہریوں نے ذمہ دار اداروں سے فوری نوٹس لینے اور غیر قانونی وائلڈ لائف مارکیٹ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب ایمپریس مارکیٹ میں وائلڈ لائف قوانین کی مبینہ خلاف ورزیوں کے باوجود تاحال کوئی مؤثر کارروائی سامنے نہیں آ سکی، جبکہ محکمہ وائلڈ لائف کی خاموشی پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں