کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) نو سال سے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ میں خدمات انجام دینے والے طارق نظامانی کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ وہ 2017 سے ادارے میں ڈپٹی ڈائریکٹر سے ترقی کرتے ہوئے مینیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے تک پہنچے تھے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فواد غفار سومرو کو سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا نیا مینیجنگ ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا ہے۔ انیس گریڈ کے فواد غفار سومرو اس سے قبل اسپیشل سیکریٹری ہیلتھ کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ ان کی تقرری موجودہ پے اینڈ اسکیل پر پروموشن زون کے تحت کی گئی ہے، جبکہ انہیں بی ایس-20 کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔
ادھر طارق نظامانی کو سروس جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔یہ نوٹیفکیشن چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی منظوری سے جاری کیا گیا۔


