31

آزاد کشمیر انتخابات 2026: امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

آزاد کشمیر(ایچ آراین ڈبلیو)اسمبلی انتخابات 2026 کے لیے الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق مجموعی طور پر 45 انتخابی حلقوں میں 852 امیدوار میدان میں ہیں۔ ضلع کوٹلی کے 6 حلقوں سے 135 امیدوار اپنی قسمت آزمائیں گے، جبکہ مظفرآباد کے 5 حلقوں میں 126 امیدوار انتخابی دوڑ میں شامل ہیں۔

اسی طرح مہاجرین جموں و کشمیر کی 12 نشستوں پر بھی 126 امیدوار مدمقابل ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 24 رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیے گئے ہیں، جبکہ آزاد امیدواروں کو بھی جلد انتخابی نشانات جاری کیے جائیں گے۔

انتخابات کے سلسلے میں انتخابی سرگرمیوں میں تیزی آنا شروع ہو گئی ہے اور مختلف سیاسی جماعتیں اپنی انتخابی مہم کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں