حدیدہ(ایچ آراین ڈبلیو)برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے یمن کی بندرگاہ حدیدہ بندرگاہ کے قریب ایک مال بردار جہاز پر حملے کی اطلاع دی ہے۔
میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کے مطابق یہ واقعہ حدیدہ بندرگاہ کے جنوب مغرب میں تقریباً 30 ناٹیکل میل کے فاصلے پر پیش آیا۔ ادارے کا کہنا ہے کہ متاثرہ مال بردار جہاز نے ہنگامی سگنل جاری کرتے ہوئے حملے کی اطلاع دی، جس کے بعد متعلقہ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے خطے میں موجود تمام جہازوں کو محتاط رہنے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دینے کی ہدایت جاری کی ہے۔ واقعے کے بعد بحیرۂ احمر میں جہاز رانی کے تحفظ سے متعلق خدشات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔


