گلگت(ایچ آراین ڈبلیو)گلگت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام اور اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان نے مشترکہ طور پر کی۔
اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب اراکینِ اسمبلی نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر گلگت بلتستان کی مجموعی سیاسی صورتحال، پارلیمانی امور، آئندہ حکمتِ عملی اور عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
شرکاء نے عوامی خدمت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل، عوامی مسائل کے مؤثر حل اور پارٹی کو مزید منظم و فعال بنانے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ اجلاس میں خطے کی ترقی اور عوام کی فلاح کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا گیا۔


