اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) تھانہ کراچی کمپنی کی حدود میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں کے آر ایل ہسپتال کے لیبارٹری ٹیکنیشن نے تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی۔
پولیس کے مطابق 48 سالہ عمر مختار صبح اپنی ڈیوٹی پر ہسپتال آیا اور بعد ازاں عمارت کی تیسری منزل پر جا کر چھلانگ لگا دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی عمر مختار کے پانچ بچے ہیں، تاہم ابتدائی طور پر خودکشی کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔


