22

طالبہ سے مبینہ زیادتی کی کوشش، وین ڈرائیور سمیت دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

لیہ | کوٹ سلطان(ایچ آراین ڈبلیو)لیہ کے علاقے کوٹ سلطان میں وین ڈرائیور کی جانب سے طالبہ کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کا واقعہ پیش آیا ہے۔متاثرہ طالبہ کی مدعیت میں تھانہ کوٹ سلطان پولیس نے ملزمان ندیم اور گل شیر کھرل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق طالبہ نے پولیس کو دیے گئے بیان میں مؤقف اختیار کیا کہ وین ڈرائیور اور اس کے ساتھی نے مبینہ طور پر اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم شور مچانے پر ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس نے متاثرہ لڑکی کی درخواست پر قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایس ایچ او کوٹ سلطان زاہد لغاری کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور شواہد کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں