20

گوادر کے علاقے سے پانچ افراد کی لاشیں برآمد، دو کی شناخت مکمل

گوادر(ایچ آراین ڈبلیو)نواحی علاقوں پانوان اور گنز کے درمیان واقع مقام سے پانچ افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے سول ہسپتال جیونی منتقل کر دیا گیا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں سے دو افراد کی شناخت ہو چکی ہے، جبکہ تین لاشوں کی شناخت کا عمل تاحال جاری ہے۔ شناخت ہونے والے افراد میں شاہ بخش اور پیری ولد عیسیٰ شامل ہیں، جن کا تعلق تحصیل جیونی کے علاقے روبار سے بتایا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ باقی تین لاشیں شناخت کے لیے سول ہسپتال جیونی میں موجود ہیں، جبکہ واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس اور متعلقہ ادارے مختلف پہلوؤں سے معاملے کی چھان بین کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں