جڑانوالہ(ایچ آراین ڈبلیو)کھرڑیانوالہ، جھمرہ روڈ پر واقع ایک پیزا شاپ کے کچن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں دو افراد جھلس گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق اطلاع ملتے ہی فائر وہیکلز اور ریسکیو عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا، جس سے بڑے نقصان سے بچاؤ ممکن ہو سکا۔
ریسکیو اہلکاروں نے آگ سے متاثرہ دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد انہیں مزید علاج کے لیے الائیڈ ہسپتال کے برن یونٹ منتقل کر دیا گیا۔واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔


