25

کنٹریکٹ سروس سرکاری ملازم کی تعریف میں شامل نہیں ہو سکتی، سپریم کورٹ

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) سپریم کورٹ پاکستان نے اپنے ایک اہم فیصلے میں قرار دیا ہے کہ کنٹریکٹ بنیادوں پر انجام دی گئی سروس کو سرکاری ملازم کی تعریف میں شامل نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت کے مطابق سرکاری ملازم کی ترقی کے لیے درکار مقررہ مدتِ ملازمت کے مقصد کے لیے کنٹریکٹ سروس کو ریگولر سروس کے ساتھ شمار نہیں کیا جا سکتا۔

عدالت نے واضح کیا کہ کنٹریکٹ اور ریگولر ملازمت کی نوعیت، حقوق اور ذمہ داریاں مختلف ہوتی ہیں، اس لیے ترقی یا دیگر سروس معاملات میں دونوں کو یکساں نہیں سمجھا جا سکتا۔

یہ فیصلہ 16 صفحات پر مشتمل ہے جسے جسٹس محمد علی مظہر نے تحریر کیا۔ فیصلے میں عدالتی نظائر اور سروس قوانین کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کنٹریکٹ ملازمین کے حوالے سے قانونی پوزیشن واضح کی گئی ہے۔

عدالتی فیصلے کو سرکاری ملازمین اور کنٹریکٹ بنیادوں پر کام کرنے والے افراد کے لیے ایک اہم نظیر قرار دیا جا رہا ہے، جو آئندہ سروس معاملات میں رہنمائی فراہم کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں