18

رائے ونڈ میں گھر کی چھت گرنے سے 13 سالہ بچی جاں بحق

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)لاہور کے علاقے رائے ونڈ میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں ایک گھر کی چھت اچانک گرنے سے 13 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی۔

مقامی ذرائع کے مطابق بچے گھر کی چھت پر کھیل رہے تھے کہ اچانک ٹی آر گارڈر سے بنی چھت منہدم ہو گئی۔ چھت گرنے کے نتیجے میں ایک بچی شدید زخمی ہو گئی، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہو گئی جبکہ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور عمارت کی تعمیر سے متعلق پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں