19

بلوچستان میں مسافر بس کا المناک حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 40 ہو گئی

ژوب(ایچ آراین ڈبلیو)بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے دانہ سر میں پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 40 ہو گئی ہے۔ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب مسافر بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جب کہ حادثے میں زخمی ہونے والے 8 افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ حادثے پر صوبے بھر میں افسوس اور غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں