27

خیبر پختونخوا میں 15 مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر

پشاور(ایچ آراین ڈبلیو)محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے دہشت گردی کے مختلف مقدمات میں مطلوب 15 دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر کر دی ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق مطلوب دہشت گرد خورشید کے سر کی قیمت سب سے زیادہ ایک کروڑ 20 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ دہشت گرد شیر آمین عرف کاکا کی گرفتاری یا اس سے متعلق مصدقہ اطلاع دینے پر ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ قاری احسان اور شیر عالم کے لیے 60، 60 لاکھ روپے انعام مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح سپین شاہ، اعجاز اور دیگر مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت 50، 50 لاکھ روپے رکھی گئی ہے، جبکہ کفایت، حضرت حسین اور شریف اللہ کی گرفتاری یا اطلاع دینے پر 40، 40 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے عوام سے اپیل کی ہے کہ مطلوب دہشت گردوں سے متعلق کوئی بھی معلومات فوری طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فراہم کی جائیں۔ سی ٹی ڈی کے مطابق اطلاع دینے والے افراد کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں