25

پڑی بنگلہ جگلوٹ میں کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم، متعدد افراد زخمی

چلاس(ایچ آراین ڈبلیو) پڑی بنگلہ جگلوٹ کے مقام پر کار اور موٹر سائیکل کے درمیان شدید تصادم ہو گیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔حادثے کے فوراً بعد زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے پڑی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے حالت تشویشناک ہونے پر انہیں مزید علاج کی غرض سے گلگت ریفر کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سواروں کا تعلق خیبر پختونخوا سے بتایا جا رہا ہے، جبکہ کار میں سوار افراد کا تعلق چلاس سے ہے۔

واضح رہے کہ اسی مقام پر تقریباً ایک ہفتہ قبل بھی کار اور موٹر سائیکل کے درمیان ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا تھا، جس میں موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوان جاں بحق ہو گئے تھے۔ مقامی شہریوں نے اس مقام پر ٹریفک کنٹرول اور حفاظتی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں