کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ پاکستان کے آبی حقوق اور دریائے سندھ کا پانی قومی سلامتی، زراعت اور عوام کی زندگی سے جڑا ہوا معاملہ ہے بھارت آبی معاہدوں اور بین الاقوامی قوانین کی مکمل پاسداری کرے اور کسی بھی قسم کی آبی جارحیت یا یکطرفہ اقدامات سے باز رہے،پانی پاکستان کی بقا، سلامتی اور خوشحالی کا معاملہ ہے،دریائے سندھ کا پانی پاکستان کی لائف لائن ہے اور اس پر کسی بھی قسم کا غیرقانونی قبضہ یا یکطرفہ اقدام ناقابلِ قبول ہے، بھارت آبی جارحیت اور اشتعال انگیز پالیسیوں سے باز رہے اور بین الاقوامی معاہدوں کی مکمل پاسداری کرے،پاکستان کے آبی حقوق کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا اور ان حقوق کے دفاع کے لیے ہر قانونی، سفارتی اور بین الاقوامی فورم پر بھرپور آواز اٹھائی جائے گی،پاکستانی قوم اپنے قومی مفادات، آبی وسائل اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے متحد ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارتی آبی جارحیت اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر بھارت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید تنقید اور پاکستان کے آبی حقوق کے تحفظ کا عزم کرتے ہوئے کیا،شاداب رضا نقشبندی نے حکومتِ پاکستان پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے پانی کے معاملے پر قومی مؤقف کو مزید مضبوط بنائے اور عالمی برادری کو اس مسئلے کی سنگینی سے آگاہ کرے تاکہ خطے میں امن، انصاف اور بین الاقوامی معاہدوں کا احترام یقینی بنایا جا سکے پاکستان کے پانی کے حقوق کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو پاکستان اپنے قومی مفادات کے دفاع کے لیے تمام قانونی، آئینی اور سفارتی اقدامات بروئے کار لائے گا،ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ خطے میں امن، استحکام اور بین الاقوامی معاہدوں کے احترام کو یقینی بنانے کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرے،پاکستان کے آبی وسائل، خصوصاً دریائے سندھ ملک کی معیشت، زراعت اور عوام کی زندگی کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،پانی پاکستان کی بقا کا معاملہ ہے اس لیے دریائے سندھ سے متعلق تمام قانونی اور بین الاقوامی معاہدوں کا ہر صورت تحفظ کیا جانا چاہیے،پوری قوم اپنے قومی مفادات اور آبی حقوق کے تحفظ کے لیے متحد ہے اور ہر سطح پر ان کا دفاع کرتی رہے گی،حکومت پاکستان بھارتی آبی جارحیت اور دہشتگردی کے خلاف سخت اور موثر آواز بلند کرئے،پاکستان کے عوام سیاسی ومذہبی جماعتیں آبی حقوق کے تحفظ کیلئے حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔#ا
19


