18

برائے سال 2027-2026 کا 01ارب 86 کروڑ 31 لاکھ 72 ہزار 651 روپے سے زائد کا بجٹ پیش

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)چیئرمین ہمایوں محمد خان نےٹاؤن میونسپل کارپوریشن ماڑی پورکامیزانیہ برائےسال2027-2026 کے لئے (01 ارب 86 کروڑ 31 لاکھ 72 ہزار 651روپے) کا بجٹ پیش کردیا۔کونسل نے بجٹ اتفاق رائے سے منظور کیا۔ اس موقع پر انکے ہمراہ میونسپل کمشنرجاوید قمر،وائس چیئرمین آصف کوثر،اکاؤنٹ آفیسر،ڈائریکٹرکونسل، بجٹ آفیسر، ڈائریکٹر ایڈمن،اراکینِ کونسل اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔اجلاس کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے کیا گیا۔ چیئرمین ماڑی پور ٹاؤن ہمایوں محمد خان نے بجٹ اجلاس سے خطاب کیا اور اہم نکات پر روشنی ڈالی۔بجٹ پیش کرتے ہوئے چیئرمین ہمایوں محمد خان نے بتایا کہ مجموعی بجٹ2027-2026 میں ترقیاتی منصوبوں کے 33 کروڑ 40 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ ٹاؤن کی اپنی ذرائع سے آمدنی کا ہدف 03 کروڑ 60 لاکھ روپے اور پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 10 کروڑ روپے مقرر کیا گیا ہے۔چیئرمین ہمایوں محمد خان نے کہا کہ گزشتہ مالی سال میں محدود وسائل کے باوجود عوام سے کیے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کی ہر ممکن کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب، سڑکوں کی تعمیر و مرمت، پیور بلاکس کے زریعے گلیوں کی پختگی، پاررکس اور مختلف منصوبے کامیابی سے مکمل کیے گئے۔مذید چیئر مین ہمایوں محمد خان نے کہا کہ تمام عوامی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے سیوریج لائنوں کی تنصیب، واٹر لائنوں کی مرمت اور مختلف اسکولوں کے اندرونی اور بیرونی اطراف برسوں سے موجود مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کیا گیا۔الحمداللہ یہ ہمارا چوتھا اور آخری بجٹ ہے اور ہماری پوری کوشش رہی ہے کہ ہر بجٹ کے ثمرات عوام تک پہنچیں۔ ترقی کا سفر صرف عوامی خدمت کے جذبے کے تحت جاری رکھا اور آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ٹاؤن کی مالی خودمختاری وقت کی اہم ضرورت ہے، اس لیے لوکل ٹیکس، اشتہاری آمدنی اور ٹریڈ لائسنس کے نظام کو مزید مؤثر بنا کر محصولات میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ ترقیاتی منصوبوں کا دائرہ بہتر بناکر مزید وسیع کریں اور بلدیاتی سہولیات میں نمایاں بہتری لائی جا سکے۔ چیئرمین ہمایوں محمد خان نے واضح کیا کہ جس طرح ملازمین کے لئے ہم نے حج کا کوٹہ رکھا ہے میں چاہوں گا کہ اپنے کونسل ممبران کے لئے بھی اس سال حج کی سعادت کے لئے قراندازی کے ذریعے حج کی سعادت کے لئے بیجھا جائے جو کہ گورنمنٹ کی پالیسی سے مشروط ہو گا اور آئندہ بھی ملازمین کے حقوق کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جائے۔بجٹ پر بحث کے بعد ایوان میں موجود تمام اراکینِ کونسل نے متفقہ طور پر مالی سال برائے 2027-2026 کے بجٹ کی منظوری دے دی، جس پر چیئرمین ہمایوں محمد خان نے تمام اراکین کونسل، ٹاؤن افسران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ بجٹ ماڑی پور ٹاؤن کے عوام کی ترقی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور بلدیاتی نظام کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک مثبت قدم ہوگا۔اجلاس کے اختتام پر اراکینِ کونسل نے چیئرمین ہمایوں محمد خان کے ساتھ اظہار یکجھتی کی۔ اور آگے مل کر ماڑی پور ٹاؤن کو کراچی کا ایک موڈل ٹاؤن بنانے کا عزم کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں