27

پٹرولنگ پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل کے خلاف بغیر این او سی بیرونِ ملک سفر پر مقدمہ درج

فیصل آباد(ایچ آراین ڈبلیو)فیصل آباد میں پٹرولنگ پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل اصغر علی کے خلاف محکمانہ قواعد و ضوابط کی مبینہ خلاف ورزی پر تھانہ کوتوالی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ الزام ہے کہ ملزم نے نجی (پرائیویٹ) پاسپورٹ پر بغیر این او سی بیرونِ ملک سفر کیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق معاملہ مرزا انجم کمال کے نوٹس میں آنے کے بعد محکمانہ انکوائری مکمل کی گئی، جس کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ مقدمہ تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 420 اور پولیس آرڈر 2002 کے آرٹیکل 155-C کے تحت درج کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈ کانسٹیبل نے مبینہ طور پر محکمانہ اجازت اور این او سی حاصل کیے بغیر پرائیویٹ پاسپورٹ پر بیرونِ ملک سفر کیا، جس پر اس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا۔پولیس کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے اور حقائق سامنے آنے پر قانون کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں