فیصل آباد(ایچ آراین ڈبلیو)فیصل آباد کے علاقے تھانہ بٹالہ کالونی کی حدود میں 15 سالہ لڑکے کی لاش نالے سے برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول طالب علم کی شناخت شعیب کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 15 سالہ شعیب گزشتہ روز مدرسے میں حفظِ قرآن کے لیے گیا تھا تاہم واپس گھر نہ پہنچا، جس پر اہل خانہ کی درخواست پر اس کی گمشدگی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
آج شعیب کی لاش ایک نالے سے ملی، جسے پولیس نے تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم اور ضروری قانونی کارروائی کے لیے منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں تاکہ موت کی اصل وجوہات اور حقائق سامنے لائے جا سکیں۔


