18

اڈیالہ جیل کے قیدیوں کے فرار کا معاملہ، ڈی ایس پی معطل، 5 اہلکار گرفتار

راولپنڈی(ایچ آراین ڈبلیو)راولپنڈی میں کہوٹہ عدالت سے پیشی کے بعد واپسی پر اڈیالہ جیل کی جیل وین سے 14 قیدیوں کے فرار ہونے کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ڈیوٹی پر مامور اڈیالہ جیل کے گارڈ انچارج سمیت 5 اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جبکہ تفتیش کے لیے ان کے موبائل فونز بھی قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ایس پی ہیڈکوارٹر کو عہدے سے ہٹا کر لاہور رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں، جبکہ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر امتیاز احمد کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں اور غفلت یا سہولت کاری ثابت ہونے کی صورت میں ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں