کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کورنگی کراسنگ میں خاتون پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ پیش آیا۔متاثرہ خاتون کے مطابق علی نامی شخص کافی عرصے سے ہراساں کر رہا تھا جس کی متعدد بار شکایت کی، 21جون کو گھر سے باہر نکلی تو پڑوسی تیزاب پھنک کر فرار ہو گیا۔
خاتون نے بتایا کہ ملزم کیخلاف ایک ایف آئی آر پہلے ہی درج ہے لیکن تیزاب پھینکنے کا پولیس مقدمہ درج نہیں کر رہی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورنگی تیزاب گردی کا نوٹس لیتے ہوئے اےآئی جی سے رپورٹ طلب کر لی۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ خاتون پر تیزاب پھینکنے والے ملزم کو فوری گرفتار کیا جائے جب کہ خاتون کو فوری بہترین طبی امداد اور تحفظ فراہم کیا جائے۔


