30

کراچی کے شہری پابندی کو ہوا میں اڑا کر ہاکس بے پہنچ گئے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)شہری پابندی کو ہوا میں اڑا کر پکنک منانے ہاکس بے پہنچ گئے ہیں۔کراچی کی ساحلی پٹی میں نہانے پر پابندی کے باوجود شہریوں کی بڑی تعداد پکنک منانے ہاکس بے کا رخ کرلیا، سمندر میں نہانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی لگائی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ قانون پرعمل درآمد کرانے میں ناکام نظر آرہی ہے۔رواں سال اب تک 45 افراد ڈوب کرجاں بحق ہوچکے ہیں، ساحل پر سرکاری طور پر لائف گارڈ تعینات نہیں۔ نجی لائف گارڈ موجود ہیں مگر اُن کے پاس لائف جیکٹ تک موجود نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق لاکھوں شہریوں کی زندگیاں 150 نجی لائف گارڈز کے سپرد ہیں۔ کراچی میں گرمی کی شدت سے بچنے کے لیے تفریحی مقامات کا رخ کرنے والے دو مختلف خاندانوں پر پکنک اس وقت قیامت بن گئی جب ہاکس بے ساحل اور کورنگی ندی میں نہاتے ہوئے آٹھ افراد ڈوب گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں