اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے واٹس ایپ صارفین کو خبردار کیا ہے کہ غیر فعال، بلاک، ڈی ایکٹیویٹ یا غیر رجسٹرڈ سم سے منسلک واٹس ایپ اکاؤنٹس جلد ناقابلِ رسائی ہو سکتے ہیں۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری ہدایات میں صارفین کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے واٹس ایپ نمبر کو کسی فعال اور نادرا سے تصدیق شدہ سم کے ساتھ منسلک رکھیں تاکہ کسی ممکنہ بندش یا اچانک لاگ آؤٹ سے بچا جا سکے۔
پی ٹی اے کے مطابق غیر رجسٹرڈ سم سے منسلک واٹس ایپ اکاؤنٹس متاثر ہونے کا خدشہ ہے، اس لیے صارفین کو چاہیے کہ وہ اپنے واٹس ایپ نمبر کی فعال سم سے وابستگی کی فوری تصدیق کریں۔
اتھارٹی نے مزید کہا کہ واٹس ایپ اکاؤنٹ کے اچانک لاگ آؤٹ ہونے یا مستقل بندش سے قبل ضروری اقدامات کر لیے جائیں تاکہ رابطوں اور ڈیٹا کے ضیاع سے محفوظ رہا جا سکے۔


