قلات(ایچ آراین ڈبلیو) 28 جون کو سیکیورٹی فورسز کو بلوچستان کے ضلع قلات کے شور پاروڈ کے علاقے میں فتنہ الہندوستان (بی ایل اے) سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملی، جس پر فوری طور پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن شروع کیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
علاقے میں کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کے پیشِ نظر سرچ اور کومبنگ آپریشن بھی جاری رکھا گیا۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گی اور امن و امان کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔


