18

سی سی ڈی شیخوپورہ ریجن کی شاندار کارکردگی، سنگین جرائم میں 61 فیصد کمی ریکارڈ

شیخوپورہ(ایچ آراین ڈبلیو) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) پنجاب کے ترجمان کے مطابق سی سی ڈی شیخوپورہ ریجن نے گزشتہ ایک سال کے دوران مؤثر حکمتِ عملی، بروقت کارروائیوں اور پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے سنگین جرائم میں نمایاں کمی لانے میں اہم کامیابی حاصل کی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق **شیخوپورہ، قصور اور ننکانہ صاحب کے اضلاع میں مجموعی طور پر سنگین جرائم میں 61 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ قتل کے واقعات میں 39 فیصد جبکہ ایک سے زائد افراد کے قتل کے واقعات میں 74 فیصد کمی آئی۔

اسی طرح اغواء برائے تاوان کے واقعات میں 44 فیصد، دورانِ ڈکیتی قتل کی وارداتوں میں 75 فیصد، ڈکیتی میں 54 فیصد اور رابری کے واقعات میں 61 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

ترجمان کے مطابق کار اسنیچنگ میں 80 فیصد، موٹر سائیکل اسنیچنگ میں 83 فیصد، کار چوری میں 66 فیصد، موٹر سائیکل چوری میں 48 فیصد، دیگر گاڑیوں کی چوری میں 54 فیصد جبکہ نقب زنی کے واقعات میں 70 فیصد کمی سامنے آئی ہے۔

ترجمان سی سی ڈی کا کہنا ہے کہ جرائم میں یہ واضح کمی محکمہ کی مؤثر کارکردگی، جدید حکمتِ عملی اور مسلسل آپریشنز کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب عوام کے جان و مال کے تحفظ اور سنگین جرائم کی روک تھام کے لیے آئندہ بھی اسی عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دیتا رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں