20

تھانہ گوجرہ بوسال سکھا کے علاقہ میں 6 سالہ بچی سے بدفعلی، مقدمہ درج، ملزم گرفتار

منڈی بہاوالدین(ایچ آراین ڈبلیو)منڈی بہاوالدین کے علاقہ تھانہ گوجرہ بوسال سکھا میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جہاں 6 سالہ معصوم بچی کو بدفعلی کا نشانہ بنایا گیا۔ واقعہ سامنے آنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا اور نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ بچی کو قانونی و طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ واقعے نے علاقے میں خوف و غم کی فضا پیدا کر دی ہے اور شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے درندہ صفت عناصر کو سخت ترین سزا دی جائے۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر وقت پر ایسے مجرموں کو لگام نہ ڈالی گئی تو ہمارے بچوں کا مستقبل غیر محفوظ ہو جائے گا، اس لیے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بچوں کے تحفظ کے لیے مزید مؤثر اقدامات کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں