22

بغیر این او سی بیرونِ ملک سفر: پٹرولنگ پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج

فیصل آباد(ایچ آراین ڈبلیو)فیصل آباد میں پٹرولنگ پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل اصغر علی کے خلاف مبینہ طور پر محکمانہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نجی (پرائیویٹ) پاسپورٹ پر بغیر این او سی بیرونِ ملک سفر کرنے کے الزام میں تھانہ کوتوالی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق معاملہ ایس ایس پی پٹرولنگ مرزا انجم کمال کے نوٹس میں آنے پر محکمانہ انکوائری مکمل کی گئی، جس کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ مقدمہ تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 420 اور پولیس آرڈر 2002 کے آرٹیکل 155-C کے تحت درج کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم ہیڈ کانسٹیبل نے مبینہ طور پر محکمانہ اجازت اور این او سی حاصل کیے بغیر پرائیویٹ پاسپورٹ پر بیرونِ ملک سفر کیا، جو قواعد کی صریح خلاف ورزی ہے۔ اس بنیاد پر اس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور حقائق سامنے آنے پر قانون کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں