6

پاکستان میں یکم جولائی سے مون سون کے آغاز کا امکان، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) محکمہ موسمیات پاکستان نے ملک کے مختلف حصوں میں یکم جولائی سے مون سون کے آغاز کی پیشگوئی کر دی ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر کے مطابق مون سون کا آغاز ملک کے شمال مشرقی علاقوں، بالخصوص پنجاب کے شمال مشرقی حصوں اور کشمیر سے ہونے کا امکان ہے۔ ان علاقوں میں یکم جولائی سے بارشیں شروع ہو سکتی ہیں، جبکہ ملک کے شمالی حصوں میں بھی مون سون بارشوں کی توقع ہے۔

انجم نذیر نے مزید بتایا کہ سندھ میں فی الحال مون سون کے آغاز کے آثار نظر نہیں آ رہے اور 5 جولائی تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

کراچی کے موسم سے متعلق ترجمان نے کہا کہ خلیج بنگال میں بننے والا کم دباؤ کا نظام کراچی سمیت سندھ میں بارش کا سبب بن سکتا ہے، تاہم رواں مون سون کے دوران کراچی اور سندھ میں معمول سے کم بارشیں متوقع ہیں۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق بھارت میں بھی جون کے مہینے کے دوران معمول سے 43 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں