4

گلستانِ جوہر میں 12 محرم کے جلوس کے باعث سڑکیں بند، ٹریفک الرٹ جاری

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)گلستانِ جوہر میں 12 محرم الحرام کے جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کے پیشِ نظر اتوار 28 جون 2026 کو جوہر موڑ، جوہر چورنگی اور منور چورنگی کے درمیان مرکزی سڑکیں کنٹینرز لگا کر بند کر دی جائیں گی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق بندش کے باعث یونیورسٹی روڈ، ڈالمیا، راشد منہاس روڈ اور گلستانِ جوہر کے اطراف میں شدید ٹریفک جام کا خدشہ ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ مصروف اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور روانگی سے قبل متبادل راستوں کا انتخاب کریں تاکہ پریشانی سے بچا جا سکے۔

متبادل راستے

1. ڈرگ روڈ / ڈالمیا

جوہر چورنگی → نیپا → علاؤالدین یوٹرن → لال فلیٹ → گلستانِ جوہر

2. نیپا

ڈرگ روڈ جانے والے شہری راشد منہاس روڈ استعمال کریں

3. موسمیات

کامران چورنگی → فیول پمپ → یوٹرن → ورکس سوسائٹی

4. حبیب یونیورسٹی

موسمیات → پہلوان گوٹھ → فیول پمپ

ٹریفک پولیس نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلوس کے پرامن انعقاد اور سیکیورٹی کے لیے یہ اقدامات ناگزیر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں