حافظ آباد(ایچ آراین ڈبلیو)حافظ آباد میں موٹروے M2 موٹروے پر کوٹ سرور انٹرچینج کے قریب سوات سے خانقاہ ڈوگراں آنے والی ایک فیملی کی گاڑی ٹائر پھٹنے کے باعث شدید حادثے کا شکار ہو گئی۔
حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار میاں بیوی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ تین بچے زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمی بچوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث ٹائر پھٹنے سے پیش آیا، جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔


