7

کار پر فائرنگ، پیپلز پارٹی رہنما غلام نبی مگسی اہلیہ سمیت جاں بحق

ٹنڈو محمد خان(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ کے ضلع ٹنڈو محمد خان میں بلڑی شاہ کریم کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما غلام نبی مگسی اور ان کی اہلیہ دعا مگسی جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حملہ اس وقت کیا گیا جب غلام نبی مگسی اپنی اہلیہ کے ہمراہ کار میں سفر کر رہے تھے۔ اچانک نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دعا مگسی موقع پر ہی دم توڑ گئیں، جبکہ غلام نبی مگسی شدید زخمی ہو گئے۔

زخمی غلام نبی مگسی کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ واقعے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں