5

ولید ٹاؤن سمندری روڈ پر گھر میں لگنے والی آگ پر بروقت قابو، کوئی جانی نقصان نہیں

ڈجکوٹ(ایچ آراین ڈبلیو)ڈجکوٹ کے علاقے ولید ٹاؤن، سمندری روڈ پر ایک گھر میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر ریسکیو 1122 نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر بروقت قابو پا لیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اطلاع ملتے ہی فائر فائٹنگ ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق گھر کے اوپر والے پورشن کے ایک کمرے میں آگ لگی تھی، جسے ریسکیو اہلکاروں نے کامیابی سے بجھا دیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ علاقے کی تنگ گلیوں اور راستوں کے باعث امدادی کارروائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تاہم اس کے باوجود ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت سے صورتحال کو کنٹرول میں رکھا۔

واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ احتیاطی تدابیر کے طور پر کولنگ کا عمل جاری ہے تاکہ آگ دوبارہ نہ بھڑک سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں