7

تاجر برادری کو مبارک باد، درگاہ بابا فرید کے سامنے گیٹس کھول دیے گئے

پاکپتن(ایچ آراین ڈبلیو)پاکپتن میں تاجر برادری کے دیرینہ مطالبے پر درگاہ بابا فرید کے سامنے قائم گیٹس کھول دیے گئے، جس پر تاجروں اور شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

مرکزی انجمن تاجران پاکپتن نے اس اہم پیش رفت پر ڈپٹی کمشنر پاکپتن آصف رضا اور ڈی پی او پاکپتن جاوید اقبال چدھڑ سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر اعلیٰ حکام کا شکریہ ادا کیا ہے، جن کی کاوشوں سے یہ مسئلہ خوش اسلوبی سے حل ہوا۔

مرکزی انجمن تاجران پاکپتن کے چیئرمین رانا محمد رمضان، صدر چوہدری اظہر محمود، سینئر نائب صدر شوکت علی وٹو، سیکرٹری جنرل شیخ محمد نعیم اور سیکرٹری جنرل انجمن اصلاح معاشرہ و ترجمان مرکزی انجمن تاجران سردار آصف اقبال ڈوگر نے مشترکہ بیان میں کہا کہ گیٹس کھلنے سے کاروباری سرگرمیوں میں بہتری آئے گی اور زائرین و شہریوں کو سہولت میسر ہوگی۔

تاجر رہنماؤں نے امید ظاہر کی کہ انتظامیہ اور تاجر برادری کے باہمی تعاون سے آئندہ بھی شہر کی بہتری، امن و امان اور کاروباری سہولیات کے لیے مثبت اقدامات جاری رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں