کوئٹہ(ایچ آراین ڈبلیو)وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کابل جان ہوٹل کے مالک ہاشم خان نورزئی کے قتل کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔وزیر داخلہ نے واقعے سے متعلق حکام سے 24 گھنٹوں کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے، جبکہ معاون برائے داخلہ بابر یوسفزئی کو بھی معاملے کی نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے۔ میر ضیاء اللہ لانگو نے قاتلوں کی فوری گرفتاری کے واضح احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قتل میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تحقیقات ہر پہلو سے مکمل شفافیت کے ساتھ آگے بڑھائی جائیں اور امن و امان خراب کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حکومت شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات یقینی بنا رہی ہے اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔


