20

مسافر وین اور واٹر ٹینکر میں تصادم، 5 افراد زخمی

جامشورو(ایچ آراین ڈبلیو)جامشورو کے علاقے سین دینو ماله کے قریب میہڑ سے حیدرآباد جانے والی مسافر وین اور واٹر ٹینکر میں تصادم ہو گیا، جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے فوراً بعد امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں۔ زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد علاج کے لیے سول اسپتال جامشورو منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں