6

فیصل آباد میں لاپتا 8 سالہ شکیل کی لاش ہمسائے کے گھر سے برآمد

فیصل آباد(ایچ آراین ڈبلیو)لاپتا ہونے والے 8 سالہ بچے شکیل کی لاش ہمسائے کے گھر سے برآمد ہوئی ہے۔فیصل آباد کے علاقے سرلی میں 8 سالہ بچہ شکیل گزشتہ روز لاپتا ہوا تھا جس کی لاش ہمسائے انور علی کے گھر میں واش روم سے برآمد ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سلیم کا 8 سالہ بچہ منگل کو بوتل لینے کے لیے دکان پر گیا اور واپس نہ آیا۔پولیس حکام کے مطابق بچے کی لاش بدھ کے روز ہمسائے انور علی کے گھر کے واش روم سے برآمد ہوئی، مقتول کے گلے پر رسی کا نشان موجود ہے۔تھانہ ٹھیکری والا پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں