فیصل آباد(ایچ آراین ڈبلیو)ٹریفک وارڈن چالان کے لیے چلتی گاڑی پر لٹک گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔فیصل آباد کے کینال روڈ پر ٹریفک وارڈن انعام الحق نے ڈرائیور کو رکنے کا اشارہ کیا تو اس نے گاڑی بھگا دی جس کے بعد وارڈرن نے دروازہ کھولا اور چلتی گاڑی پر لٹک گیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی چل رہی ہے اور وارڈن دروازے پر لٹکا ہوا ہے اس دوران وارڈن کی وردی بھی پھٹ گئی جبکہ وہ کافی دور تک گاڑی سے لٹکا رہا۔بعدازاں ٹریفک حکام نے چالان ادا کرنے اور معافی مانگنے کے بعد گاڑی کو چھوڑ دیا۔


