6

یوسف آباد میں 12 ہزار روپے کے تنازعے پر مطلقہ خاتون کے قتل کا انکشاف

پشاور(ایچ آراین ڈبلیو)پشاور کے علاقے یوسف آباد میں 12 ہزار روپے کے تنازعے پر ایک مطلقہ خاتون کے قتل کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔پولیس کے مطابق 6 جون کو پیش آنے والے اس واقعے کو ابتدا میں خودکشی قرار دیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں پوسٹ مارٹم رپورٹ، شواہد اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں یہ بات ثابت ہوئی کہ خاتون کو قتل کیا گیا تھا۔

تحقیقات مکمل ہونے کے بعد پولیس نے مقتولہ کے سگے بھائی کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا کہ رقم کے تنازعے پر تلخ کلامی ہوئی، جس کے بعد اس نے غصے میں آ کر فائرنگ کر کے اپنی بہن کو قتل کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے اور واقعے کے تمام پہلوؤں سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں