پنجگور(ایچ آراین ڈبلیو) فرنٹیئر کور بلوچستان (جنوب) نے ضلع پنجگور کے علاقے جیرک میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (IBO) کیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران ایک مشکوک نسان گاڑی کی تلاشی لی گئی، جس سے دیسی ساختہ بم (IEDs)، 4 راکٹ فیوز اور کمیونیکیشن آلات برآمد ہوئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والے سامان سے علاقے میں ممکنہ طور پر ہونے والی ایک بڑی دہشت گرد کارروائی کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے بتایا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے آپریشنز جاری رہیں گے، جبکہ پاک فوج اور فرنٹیئر کور پرعزم ہیں کہ کسی بھی تخریبی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔


