قصور(ایچ آراین ڈبلیو)قصور میں شوہر کے قتل کیس کی پیروی کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں عدالت میں پیشی کے دوران ایک خاتون نے فائرنگ کر کے مقدمے میں نامزد ملزم کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون گزشتہ تین سال سے اپنے شوہر کے قتل کے مقدمے کی پیروی کر رہی تھیں اور متعدد بار عدالتوں کے چکر لگانے کے باوجود کیس کا فیصلہ نہ ہو سکا۔
خاتون نے ابتدائی بیان میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ مسلسل تاخیر اور “تاریخ پر تاریخ” کے باعث وہ شدید ذہنی اور مالی دباؤ کا شکار تھیں۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ عدالت میں موجود افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔


