23

7 محرم الحرام کے موقع پر شہر مکمل بند، اہم شاہراہیں سیل

کوئٹہ(ایچ آراین ڈبلیو)کوئٹہ میں 7 محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر شہر بھر میں مکمل طور پر بندش کر دی گئی ہے۔انتظامیہ کی جانب سے میزان چوک، پرنس روڈ اور مینکانگی روڈ سمیت تمام ملحقہ اور اہم راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں جبکہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو حساس مقامات پر تعینات کر دیا گیا ہے۔شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں اور متبادل راستوں کا استعمال کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں